انسداد پولیو کی مہم کا آج سے آغاز، قطرے پلانے سے انکار پر سخت کارروائی کا حکم

انسداد پولیو کی مہم کا آج سے آغاز، قطرے پلانے سے انکار پر سخت کارروائی کا حکم

ملتان(نیوز رپورٹر) ضلع میں 3 روزہ خصوصی پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے ہو گا اس سلسلے میں سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے شہباز شریف ہسپتال میں پولیو مہم کا افتتاح کیا اور اپنے ہاتھوں سے بچوں کوپولیو کے قطرے پلائے۔

سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا تھا کہ آج سے شروع ہونے والی 5 روزہ مہم میں 7 لاکھ 78 ہزار 494 بچوں کو قطرے پلائیں جائیں گے ۔پولیو مہم کی کامیابی کیلئے سیکرٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ نے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے حکم دیا ہے کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

اس موقع پر سی ای او ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان نے بتایا کہ محکمہ صحت کی 2991 ٹیمیں 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی،ہسپتال،ڈسپنسری بس، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر بھی ٹیمیں موجو رہیں گی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے مزید کہا کہ پولیو مہم کے دوران کرونا ویکسی نیشن مہم بھی جاری رہے گی۔عوام اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں