ویسٹ منیجمنٹ کمپنی: 150 کنٹینرز ناکارہ، ریڑھیوں کا فقدان

ویسٹ منیجمنٹ کمپنی: 150 کنٹینرز ناکارہ، ریڑھیوں کا فقدان

ملتان (خبرنگارخصوصی) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 150کنٹینرز ناکارہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ کئی یونین کونسلز میں سینٹری ورکرز ہتھ ریڑھیوں سے بھی محروم ہیں۔

 جس کی وجہ سے صفائی کے امور بری طرح متاثر ہو رہے ہیں ، کمپنی کے پاس 300 کنٹینرز تھے ، تاہم مناسب دیکھ بھال اور بروقت مرمت نہ ہونے کے باعث آدھے استعمال کے قابل نہیں رہے ، جس کی وجہ سے صفائی کے امور متاثر ہو رہے ہیں - دوسری جانب کئی یونین کونسلوں میں صفائی عملہ ہتھ ریڑھیوں سے بھی محروم ہے ، جس کی وجہ سے عملے کو کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے میں بھی مشکلات درپیش رہتی ہیں - اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مشینری کی خریداری کے لئے پرا سس جاری ہے ، حتمی منظوری کے بعد مشینری خرید لی جائے گی ، نئی مشینری آنے سے صفائی کے امور میں خاطر خواہ بہتری کی توقع ہے ، واضح رہے کہ کمپنی کی جانب سے آخری بار مشینری کی خریداری 2009-10 کے دوران کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں