خانیوال :آن لائن او پی ڈی کیلئے پلان تشکیل دینے کا حکم

 خانیوال :آن لائن او پی ڈی کیلئے پلان تشکیل دینے کا حکم

نیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے ضلع خانیوال کی تمام سرکاری ہیلتھ فیسیلٹیز میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے اقدامات کا آغاز کردیا۔

 خاانہوں نے اس موقع پر ایم ایس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں آن لائن او پی ڈی کیلئے پلان تشکیل دینے کا حکم بھی دیا-انہوں نے بتایا کہ آن لائن او پی ڈی کے ذریعے دیہی مراکز صحت آنے والے مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بیٹھے کنسلٹنٹ سے رابطہ کرسکیں گے ،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران،میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سے میٹنگ کرکے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

انہوں نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو ایکسرے ،ڈائیلیسز مشینوں،ڈینٹل یونٹس سمیت تمام دستیاب مشینری فنگشنل کرنے کی ہدایت بھی کی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی نے سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات بارے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اومی کرون کی حالیہ لہر کے باعث ضلع میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرایا جائے کورونا ویکسی نیشن مہم میں تیزی لائی جائے ،بوسٹر ڈوز پر بھی فوکس کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں