وزیراعلیٰ سے وکلا کی فلاح وبہبود کی بات کرونگا:حامد ہراج

وزیراعلیٰ سے وکلا کی فلاح وبہبود کی بات کرونگا:حامد ہراج

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خانیوال کے نومنتخب عہدیداران کے وفد نے صوبائی وزیر خوراک حامد یار ہراج اور ڈپٹی کمشنر سلمان خان سے ڈی سی دفتر میں ملاقات کی۔

وکلاء وفد کی قیادت صدر رائو محمد عامر ،جنرل سیکرٹری الطاف حسین بھٹی نے کی،صوبائی وزیر اور ڈپٹی کمشنر نے نومنتخب وکلاء قیادت کو مبارکباد دی،صوبائی وزیر خوراک نے اس موقع پر کہا کہ ضلع خانیوال پنجاب حکومت کی توجہ کا خصوصی مرکز ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے ضلع کے وکلاء کی فلاح و بہبود کے لئے بات کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء حکومت کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کو اجاگر کریں-ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی ترقی کے لئے ڈسٹرکٹ بار کی تجاویز کا خیر مقدم کروں گاوکلاء سے بہترین ورکنگ ریلیشن شپ قائم کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ بار کی مشاورت سے ریونیو عدالتوں میں زیر سماعت کیسز کو جلد نمٹانے لائحہ عمل بنایا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں