سینئر قانون دان چوہدری صغیر کی وفات پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد

سینئر قانون دان چوہدری صغیر کی  وفات پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد

ملتان(کورٹ رپورٹر)سابق جج و صدر ہائیکورٹ بار سینئر قانون دان چوہدری صغیر کی وفات کے باعث ہائیکورٹ و ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء سوگ مناتے ہوئے ارجنٹ کیسز کے بعد عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔

سینئر قانون دان چوہدری صغیر احمد کی وفات پر بار ایسوسی ایشن میں دعائیہ تقریبات منعقد کی گئیں۔ جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ملک سجاد حیدر میتلا کا کہنا تھا کہ چوہدری صغیر احمد ملتان بار کا سرمایہ تھے ۔ ان کے بچھڑنے کے خلاء کو پورا نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں