میرج بیوروز اللہ کی رضا کیلئے خدمات سرانجام دے رہے :عبدالوحید ارائیں

میرج بیوروز اللہ کی رضا کیلئے خدمات  سرانجام دے رہے :عبدالوحید ارائیں

ملتان( نیوز رپورٹر)سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید ارائیں نے کہا کہ میرج بیوروز اللہ کی رضا لوگوں سے بھلائی کی نیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

 جو سماجی اصلاحی دینی خدمت ہے اور صدقہ جاریہ ہے ہم ان کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان میرج بیوروز ایسوسی ایشن کی سالانہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت سرپرست اعلی غازی شا ہ جعفری نے کی بانی چیئرمین علی شاہ جعفری،نبیلہ بٹ،حکیم عامر رزاق اوبھایا،عابد علی دانش،سید عرفان شاہ،مس عذرا،مس صائمہ،مس رضیہ،مس زہرہ نے بھی خطاب کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں