مالی سال 2021-22، 3ہزار80نئے ٹرانسفارمرز نصب
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے۔
نئے کنکشنوں کی بروقت فراہمی اور سسٹم کی استعدادکار میں توسیع کے تحت مالی سال 2021-22ء کے دوران مختلف استعدادکار کے 3ہزار80نئے ٹرانسفارمرز نصب کئے ہیں ان ٹرانسفارمرز کی تنصیب کے بعد میپکو سسٹم میں بجلی فراہم کرنے والے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔
جولائی تادسمبر2021ء کے دوران10کے وی اے کا ایک،15کے وی اے کا ایک، 25کے وی اے کے 1930، 50کے وی اے کے 950، 100کے وی اے کے 126، 200کے وی اے کے 53،400کے وی اے کے 5اور630کے وی اے کے 14ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ہیں ۔میپکو ملتان سرکل میں344، ڈی جی خان سرکل میں243، وہاڑی سرکل میں365،بہاولپور سرکل میں502، ساہیوال سرکل میں500، رحیم یار خان سرکل میں228، مظفرگڑھ سرکل میں327، بہاولنگر سرکل میں 260اور خانیوال سرکل میں311 ٹرانسفارمرز نصب کئے گئے ۔