ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا ، مسافر پریشان
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )پٹرولیم کی قیمتیں بڑھتے ہی انٹر سٹی اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کرایوں میں اضافہ کردیا۔
جس سے مسافر پریشانی سے دوچار ہیں ،گاڑی مالکان اور مسافروں کا کرایوں پر جھگڑا ہونا بھی معمول ہوچکا ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کرایہ ناموں پر عملدرآمد کرانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے آر ٹی سیکرٹری سمیت متعلقہ حکام کی جانب سے گاڑی مالکان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی رکشہ، پک اپ اور بس ڈرائیور نے کرایے بڑھادیے ہیں ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر برداشت اور صبر کا امتحان لے رہی ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔