کبیروالا میں خوبرو بھکارنیں منفی سرگرمیوں میں ملوث

کبیروالا میں خوبرو بھکارنیں منفی سرگرمیوں میں ملوث

جودھ پور(نمائندہ دنیا)کبیروالا و نواحی علاقوں میں گداگروں کا راج ہے۔

 خوبرو بھکارنیں منفی سرگرمیوں میں ملوث ہیں ذرائع کے مطابق گدا گر خواتین سٹریٹ کرائم اور گھروں میں چوریوں بھی کرواتی ہیں منشیات فروشی کا دھندہ اور اسلحہ کی سمگلنگ بھی یہی خواتین کرتی ہیں ان خواتین نے معصوم بچوں کواغواء کرنے کے لیے گروہ بھی بنا رکھے ہیں۔

جس سے بعد میں بھاری تاوان وصول کرتی ہیں،بھیک مانگنے کے لیے علاقہ بھی ایک دوسرے میں بانٹے ہوتے ہیں متعدد بار عوام نے اعلیٰ حکام کو باور بھی کروایا ہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے صورتحال کا نوٹس لیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں