محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کا گارڈ چھینہ گینگ کا رکن سرگرم رکن نکلا

محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کا گارڈ چھینہ گینگ کا رکن سرگرم رکن نکلا

خان گڑھ(نامہ نگار)محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کا فاریسٹ گارڈ چھینہ گینگ کا سرگرم رکن بن گیا۔

فاریسٹ گارڈ کی وردی میں ملبوس زوار چھینہ نے مسلح ساتھیوں سمیت بستی لانگ میں دھاوا بولا۔فاریسٹ گارڈ زوار چھینہ اور ساتھیوں پر مقدمہ درج۔پکڑدھکڑ شروع پولیس کے چھاپے جاری۔تفصیل کے مطابق محکمہ جنگلات مظفرگڑھ کا فاریسٹ گارڈ زوار چھینہ تشدد، چوری، ڈکیتی، رابری، ہاوس رابری،سمیت مختلف وارداتوں میں محکمہ کی سرکاری وردی پہن کر ملوث پاے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔

بستی لانگ کے دو نوجوانوں محمد شہزاد اور مظفراقبال نے بتایا کہ زوار چھینہ نے محکمہ جنگلات کی سرکاری وردی پہن کر 14جنوری کو رات کے تقریبا دس بجے مسلح ساتھیوں سمیت گھات لگا کر بستی لانگ میں ان پہ حملہ کیا اور ہنٹر،پستول اور چھروں کا آزادانہ استعمال کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔شورواویلا پر اہل علاقہ موقع پہ پہنچے تو محکمہ جنگلات کی وردی میں ملبوس زوار چھینہ نے خود کو پولیس والا ظاہر کیا اور علاقہ مکینوں کو جائے واردات سے پیچھے ہٹ جانے پہ مجبور کیا جس کا تھانہ خانگڑھ میں مقدمہ درج کرلیاگیا اور مقدمہ میں فاریسٹ گارڈ زوار چھینہ سمیت 5نامزد اور 4نامعلوم ملزمان کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فاریسٹ گارڈ زوار چھینہ پر 20 کے قریب مقدمات درج ہیں جو اپنے محکمہ جنگلات کی بدنامی کا سبب ہونے کے ساتھ ساتھ محکمانہ وردی کو کرائم میں استعمال کرنے لگا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں