ن لیگی ایم پی اے کی ڈیلروں اور کسانوں کے احتجاج میں شرکت
چوک سرورشہید ( نمائندہ دنیا) مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا کھاد ڈیلروں اور کسانوں کے مشترکہ احتجاج میں پہنچ گئے۔
مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا گزشتہ روز کھا د ڈیلروں کے احتجاجی دھرنا میں شریک ہوگئے اس موقع پر کھا د ڈیلران نے بتایا اکہ چوک سرورشہید کے کسانوں کا استحصال حکومتی ایم پی اے کررہا ہے ۔ ایم پی اے ملک قاسم ہنجرا نے کہا کہ جہاں میری ضرورت ہوگی میں سب کے ساتھ کھڑا ہونگا نااہل حکومت نے ملک کا کباڑہ کردیا ہے عمران نیازی کے اردگر سارے مافیا ز ہیں ۔
جن سے وہ حصہ لیکر کوئی کارروائی نہیں کرتا ،اربوں اور کھربوں کمانے والے آزاد پھر رہے ہیں ملک کا غریب رل گیا ہے ، اس حکومت کا ہر وزیر مشیر، ایم این اے ایم پی اے کمانے پر لگا ہوا ہے ، اس نااہل حکومت کے دن اب گنے جاچکے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جلد اقتدار میں آئے گی اور جس جس نے بھی اس ملک قوم کو لوٹا ، ہم ان سب کا کڑا احتساب کریں گے ۔