ایس ایس پی آپریشنز ملتان کا تھانہ شاہ رکن عالم، نیو ملتان اور ممتاز آباد کا وزٹ
ملتان(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے تھانہ شاہ رکن عالم، نیو ملتان اور تھانہ ممتاز آباد کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے پولیس اسٹیشنز کی بلڈنگ اور حوالات میں نصب کیمروں کا جائزہ لیا.انہوں نے تھانہ کا ریکارڈ، مال خانہ، اسلحہ کوت اور تھانہ کی صفائی کو چیک کیا. انہوں نے حوالات میں موجود قیدیوں کا ریکارڈ ملاحظہ کیا.ایس ایس پی آپریشنز نے مانیٹرنگ روم کا بھی وزٹ کیا.انہوں نے فرنٹ ڈیسک آن لائن ریکارڈ کے ذریعے زیر تفتیش مقدمات کا جائز ہ لیا اور ان کو جلد از جلد یکسو کرنے کا حکم دیا۔