میٹرک اور انٹر کے داخلہ فارم کیلئے شیڈول کا اعلان

میٹرک اور انٹر کے داخلہ فارم کیلئے شیڈول کا اعلان

ملتان(خصوصی رپورٹر) تعلیمی بورڈ ملتان نے آخر کار میٹرک اور انٹر کے داخلہ فارم کے لئے شیڈول کا اعلان کردیا جاری۔

 اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ میٹرک(دہم) سالانہ امتحان 10 مئی2022 سے شروع ہوگا۔سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ یکم فروری 2022 ء تا 28 فروری دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ یکم مارچ 2022 ء تا 14 مارچ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ15 مارچ2022 ء تا 22 مارچ مقرر کی گئی ہے انٹرمیڈیٹ(پارٹ سیکنڈ) سالانہ امتحان 2022 ء 18 جون سے شروع ہوگا۔

جس کے لئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ یکم مارچ 2022 ء تا 31 مارچ دوگنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ کم اپریل 2022 ء تا 18 اپریل تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصولی کی تاریخ19 اپریل2022 ء تا 26 اپریل 2022 ء مقرر کی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں