سب کو برابرحقوق،مرضی کی تعلیم ملنا بنیاد حق:ڈاکٹر عبدالحمید

سب کو برابرحقوق،مرضی کی تعلیم ملنا بنیاد حق:ڈاکٹر عبدالحمید

ملتان(خبرنگارخصوصی)سماجی رہنما پیٹر جیکب نے کہا ہے کہ تعلیم پر سنجیدگی سے کام نہیں کیا گیا، آج تک نصاب کا معاملہ حل طلب ہے ۔

آئین میں درج ہے کہ ہر شخص کو صرف اسی کے مذہب کی مذہبی تعلیم دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی ادارے سنٹر فار سوشل جسٹس اور ورکنگ گروپ برائے شراکتی ترقی کے زیر اہتمام پنجاب حکومت کی نئی تعلیمی پالیسیوں کے ابہام کے جائزہ کے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ماہر تعلیم، دانشور، نصاب نگار ڈاکٹر عبدالحمید نیئر نے سیشن میں آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم ہم نے تعلیم کو وہ اہمیت نہیں دی جو دی جانی چاہیے تھی سب کو برابر حقوق اور مرضی کی تعلیم ملنا سب کا بنیادی حق ہے جو مذاہب کی متوازی کتب بن چکی ہیں یا بن رہی ہیں انہیں نصاب کے طور پیش کیا جائے کسی پر من مانی لاگو کرنا کبھی درست تصور نہیں ہوتا۔ اس موقع پر امیمہ احمد ، شاکر حسین شاکر، اسرار احمد چوہدری، جسٹن والٹر ، سرفراز کلیمنٹ ، ہائی سنٹ پیٹر ، سلطان محمود ودیگر بھی شریک تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں