پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی:قربان فاطمہ

پی ٹی آئی کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی:قربان فاطمہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی رہنما وکوآرڈی نیٹر ہیومن رائٹس جنوبی پنجاب وزارت انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب قربان فاطمہ نے کہا اپوزیشن لانگ مارچ’ احتجاج’ عدم اعتماد جو مرضی کر لے تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔

حکومت کی توجہ عوامی مسائل کی طرف ہے ۔ اپوزیشن سے عوامی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ اپوزیشن در اصل ملکی ترقی کی مخالف ہے وہ ملک کو پیچھے کی طرف دھکیلنا چاہتی ہے ۔ اپوزیشن کے احتجاج سے عوامی ترقی کا سفر اب رک نہیں سکتا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں