جنوبی پنجاب کے پارکوں میں ٹوائیلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ

جنوبی پنجاب کے پارکوں میں ٹوائیلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ

ملتان(خبرنگارخصوصی) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب نے جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع کے پبلک پارکوں میں ٹوائیلٹس بلاک بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

اس سلسلے میں تمام ترقیاتی سکیموں میں ٹوائلٹس کے حوالے سے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔ڈی جی خان میں میاواکی جنگل کیلئے زمین کی تلاش کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔انڈس ہائی وے پر 28فروری تک درختوں کی شجرکاری مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ملتان میں جاری سیوریج کے منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی خان ڈویژن میں جاری پی ایچ ای،پی ایچ اے اور دیگر اتھارٹیز کے منصوبوں کے جائزہ اجلاس اور ایم ڈی واسا شہزاد منیر کے ہمراہ واسا کے سیرریج منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ملک زاہد اقبال بھی موجود تھے ۔

اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں میں عوام کیلئے تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ٹوائلٹس بنیادی ضرورت ہے جو جلد تعمیر کیے جائیں گے ۔جنوبی پنجاب میں صاف پانی اور میاواکی جنگلات کی نئی سکیمیں شروع کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں