پولیوٹیم کے ساتھ شہری کی تلخ کلامی

 پولیوٹیم کے ساتھ شہری کی تلخ کلامی

ملتان(کرائم رپورٹر) تھانہ سٹی شجاع آباد کے علاقے میں پولیوٹیم کے ساتھ شہری کی تلخ کلامی ہو گئی ۔

بتایا گیا ہے کہ جھوک موسیٰ سکندرآبادلیڈی ہیلتھ ورکرطاہرہ بی بی اور غلام فاطمہ نے پولیس کو15پراطلاع دی کہ عمرفاروق نامی شخص اپنے دوکم عمربچوں میمونہ اور محمد علی کوپولیوکے بچاوکے قطرے نہیں پلوارہے اورہمارے ساتھ تلخ کلامی کررہے ہیں اطلاع پاکر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شہری فاروق کوسمجھا یا اوربچوں کوقطرے پلائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں