ریت اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب بننے لگیں، شہریوں کا احتجاج

 ریت اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا  سبب بننے لگیں، شہریوں کا احتجاج

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)ریت اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں حادثات کا سبب بننے لگیں۔

گزشتہ روز اہالیان میاں چنوں عبداللہ ،مہران خان،ابرار علی، مراد،سفاعت شاہ، افضل خان، صادق ،علی حماد ،رضا ،سجاد، وقار، آصف ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ کو ٹریکٹر ٹرالیوں کے لئے بند کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گئی ۔ مظاہرین نے کہا کہ ترپال سے ڈھانپے بغیر مضافات سے آنے والی ریت اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب بننے لگی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں