بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تعزیتی اجلاس
ملتان (کورٹ رپورٹر)بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سابق جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار و صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب شیخ غیاث الحق کے بھائی سابق ڈی ایس پی شیخ احسان الحق اور بھانجے عزیز احمد کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں صدر سید ریاض الحسن گیلانی،سیکرٹری سجاد حیدر میتلا،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شیخ جمشید حیات،سابق صدر قمر زمان بٹ،سابق جنرل سیکرٹری مالک خان لنگاہ،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل وسیم ممتاز،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اظہرمغل،مہر حسیب قادر،سابق جنرل سیکرٹری سجاد حیدر سپرا،چوہدری محمداکرم،مخدوم معشوق حسین اور وکلاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی تقریب میں مرحومین کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔