فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کو ادائیگیاں کی جارہی ہیں:میپکو ترجمان

  فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کو  ادائیگیاں کی جارہی ہیں:میپکو ترجمان

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو ترجمان نے کہا ہے کہ فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ملازمین کے میڈیکل بلز۔۔۔

ٹی اے /ڈی اے ، آف ڈے ویجز اور اوورٹائم کی ادائیگیاں معمول کے مطابق کی جارہی ہیں اور شعبہ فنانس کے کسی افسر نے دانستہ طورپر کسی بھی اہلکار یا افسر کے واجبات /بقایاجات نہیں روکے نہ ہی کسی کو ایسی ہدایات دی ہیں ۔ میپکو کے فنانس ڈائریکٹوریٹ میں ہرمہینے سینکڑوں ملازمین کے میڈیکل بلز، ٹی اے /ڈی اے ، آف ڈے ویجز اور اوورٹائم کے بل وصول ہوتے ہیں۔ جنہیں اسٹیبلشمنٹ سیکشن پاس کرکے ادائیگیوں کے لئے بھیج دیتاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں