نیو جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

 نیو جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں  سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ

ملتان(کورٹ رپورٹر)نیو جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں درپیش مسائل کے حوالے سے وکلاء ویلفیئر ایسوسی ایشن نے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر وکلاء کا کہنا تھا کہ اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود نیو جوڈیشل کمپلیکس بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے صفائی کا انتظام نہ ہونے سے حشرات کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔وکلاء نے مطالبہ کیا کہ نیو جوڈیشل کمپلیکس میں وکلاء کے لئے بار روم، لائبریری اور کینٹین بنائی جائے انکا پریس کانفرنس میں نشاط احمد صدیقی، شیخ فیضان، اصغر علی لودھی، شکیلا کوثر اور عتیق اے ملک شامل تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں