جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 94بجلی چور پکڑ لئے

جنوبی پنجاب:میپکو نے ایک روز میں 94بجلی چور پکڑ لئے

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں94صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ایک لاکھ سے زائد یونٹس بجلی چوری کرنے پر21 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کر کے 4بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج ۔25 جنوری 2022ء کو ملتان سرکل میں8بجلی چوروں کو221221روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک ایف آئی آر درج ہوئی۔ڈی جی خان سرکل میں 20 بجلی چوروں کو529802 روپے جرمانہ عائد ، وہاڑی سرکل میں3صارفین کو41829روپے جرمانہ عائد ،بہاولپور سرکل میں 8صارفین کو 209976روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں16بجلی چوروں کو343061روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں20صارفین کو420897 روپے جرمانہ عائد، مظفرگڑھ سرکل میں 11صارفین کو134468 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

 بہاولنگر سرکل میں ایک بجلی چور کو 10500روپے جرمانہ عائد،خانیوال سرکل میں 7بجلی چوروں کو188300روپے جرمانہ عائد کیا گیااور تین مقدمات کا اندراج ہوا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں