ایف بی آر تاجروں کو ہراساں کرنا بند کرے :چوہدری ارشد

ایف بی آر تاجروں کو ہراساں کرنا بند کرے :چوہدری ارشد

ملتان (نیوز رپورٹر )چیمبر آف سمال ٹریڈرز جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری اور صدر سینیٹری ایسوسی ایشن ملتان چوہدری ارشد باجوہ نے کہا ہے کہ پوائنٹ آف سیلز مشین کے لیے ایف بی آر تاجروں کو ہراساں اور پریشان کرنا بند کرے۔

متنازعہ مشین کے فیصلہ تک اس پر عمل درآمد روکا جائے بصورت دیگر تاجر برادری احتجاج کا ہر حربہ استعمال کرے گی اور اپنے مفادات سے پیچھے نہیں ہٹے گی ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے اجلاس میں کیا جس میں سینیٹری ایسوسی ایشن کے ارکان کو ایف بی آر نمائندگان کی جانب پوائنٹ آف سیلز مشین کے لیے ہراساں و پریشان کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے رویہ کو افسوسناک قرار دیا۔

چوہدری ارشد باجوہ نے کہا کہ تاجر برادری متحد ہے اور پی او ایس تسلیم نہیں کرتی ہم ٹیکسز دینے سے نہیں گھبراتے لیکن حکومتی طریقہ کار اور ہراساں و پریشان کرنے کو قبول نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ سینیٹری مارکیٹ میں ایف بی آر کی کارروائیاں قبول نہیں اجلاس میں شیخ الطاف حسین،رفیق الرحمن قریشی،شیخ سرفراز،رانا نثار احمد،خالق علی گورائیہ،محمد طارق،رؤف احمد،محمد فہد دیگر نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں