محکمہ واسا کا شعبہ ریکوری بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک

محکمہ واسا کا شعبہ ریکوری بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک

ملتان (وقائع نگار خصوصی ) محکمہ واسا کا شعبہ ریکوری بڑے ڈیفالٹرز کے خلاف متحرک ہو گیا۔

ایک کروڑ سے زائد کے کمرشل نادہندہ صارفین کے سیوریج سمیت دیگر کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، گھریلو نادہندہ صارفین کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے بھی ڈسکنکشن ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں تفصیلات کے مطابق مارکیٹ کمیٹی واسا کی سیوریج اور ایکوفر چارجز کی مد میں 60 لاکھ کی ڈیفالٹر ہے جبکہ واپڈا ٹاؤن 40 لاکھ روپے کا نادہندہ ہے ، جس پر واسا نے دونوں نادہندہ صارفین کے سیوریج سمیت دیگر کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی اور واپڈا ٹاؤن کی جانب سے واسا انتظامیہ کو گزشتہ 6 ماہ سے بلوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ، کنکشن منقطع کرنے کے لیے بھی 16 ڈسکنکشن ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، ڈائریکٹر ریکوری واسا منصور احمد کا کہنا ہے کہ نادہندہ صارفین بلا تعطل واسا سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے اپنے واجبات جلد کلیئر کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں