زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کا پولیس انکوائری پر عدم اعتماد

زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق کا پولیس انکوائری پر عدم اعتماد

ملتان(خصوصی رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق نے پولیس انکوائری پر عدم اعتماد کرتے ہوئے پرچوں کو جھوٹ قرار دے دیا۔

ایس ایس پی نے دوبارہ انکوائری کے احکامات جاری کردئیے ، رجسٹرار سمیت متعدد افسر طلب کرلئے گئے ، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے انجینئر ملک رفیق پر اپنے ساتھی انجینئر عمران شیخ پر تشدد، پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹرتنویر سے جھگڑا کرنے اوردھمکیاں دینے ،سابق سکیورٹی کھور کو دھمکیاں دینے اورامن وامان کو خراب کرنے کے متعدد کیس تھے جس پر پولیس کارروائی کررہی تھی جس پر ملک رفیق نے پولیس کارروائی پر عدم اعتماد کردیا سارے واقعات کو جھوٹ قرار دے کر دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کیا۔

جس پر ایس ایس پی نے دوبارہ انکوائری کا حکم جاری کرتے ہوئے شیخ عمران، خلیل کھور، صہیب راشد خان رجسٹرار، شیخ ریحان، حرغوری، محمد اسماعیل ، اوردیگر کے آج طلب کرتے ہوئے ایس آئی محمد سلیم کے سامنے پیش ہوکر اپنے بیان قلمبند کرانے کا کہا ہے تاہم وائس چانسلر نے تمام افراد کو پولیس کے بجائے لیگل سیل سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے او ر سلسلے میں مراسلہ بھی جاری کردیا ہے کہ ملک رفیق کے معاملات کو یونیورسٹی کا لیگل سیل دیکھے گا او ر وہ ہی اس کیس کی پیروی کرے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں