بارہ میل:نوسر باز شہریوں سے کروڑوں ہتھیا کر غائب

بارہ میل:نوسر باز شہریوں سے کروڑوں ہتھیا کر غائب

بارہ میل(نامہ نگار)کبیروالا کے شہریوں سے نوسرباز نے کروڑوں کا فراڈ کر لیا۔

تفصیل کے مطابق بستی جوئیاں والی کے رہائشی محمد سہیل جوئیہ نے دوسر ے شہروں کی مختلف پارٹیوں سے درجنوں گاڑیاں کرایہ پر حاصل کر کے شہریو ں کو ملکیتی ظاہر کر کے فروخت کرنا شروع کر دیں جس دوران وہ گاڑی کی طے شدہ قیمت کی آدھی قیمت نقد لے لیتا اور کاغذات دینے تک باقی رقم کی ادائیگی کا معاہدہ کر لیتا تھا جبکہ کراچی کی پارٹی کو گاہکوں سے وصول شدہ رقم سے باقاعدگی سے کرایہ کی ادائیگی کر کے اپنا اعتماد بحال رکھا۔

نوسرباز نے درجن سے زائد معروف سیاسی،سماجی،کاروباری شخصیات کو گاڑیاں فروخت کر کے کرو ڑ و ں روپے اینٹھے اور گزشتہ شب مکان کو تالے لگا کر بیوی بچوں سمیت غائب ہوگیا۔متاثرہ شہریوں نے حکا م سے نوسرباز کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں