ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی،قیمتی سامان سے محروم

 ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی،قیمتی سامان سے محروم

ملتان( کرائم رپورٹر )ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی اوردیگر قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ۔

تفصیل کے مطابق پرانادنیاپورروڈ میں عبدالعباس سے دومسلح ڈاکو موٹرسائیکل سمیت دوموبائل ،چاون والا کے عبدالستار سے دوڈاکو نقدی9ہزار وموبائل ،شاہ فیصل کالونی میں دومسلح ڈاکو نجی موبائل کمپنی کے سکیورٹی گارڈ محمد اقبال کورسیوں سے باندھ کر دوعددبیٹریاں ،محمود کوٹ بوسن روڈ کے راناوقاص کی موبائل شاپ پردومسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پرنقدی15ہزار وتین موبائل ،بہاولپوربائی پاس میں محمدد لشادسے دوڈاکو گن پوائنٹ پرنقدی 10ہزار وموبائل ،ریلوے پھاٹک میں ریاض حسین سے تین ڈاکوموٹرسائیکل سمیت نقدی25ہزار ،باغ میں زاہدحسین سے دومسلح ڈاکو نقدی وموبائل ،ایم اے جناح روڈ میں دوڈاکومحمد حسین سے نقدی25ہزار،زاہدسے 20ہزار،ایوب میں سرکاری سکول سے نامعلوم چورسولر پلیٹیں وغیرہ چوری کرکے لے گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں