زکریا یونیورسٹی میں پھر طلبا تنظیموں میں تصادم ،6زخمی ہو گئے

زکریا یونیورسٹی میں پھر طلبا تنظیموں میں تصادم ،6زخمی ہو گئے

ملتان(خصوصی رپورٹر)زکریا یونیورسٹی میں پھر طلبا تنظیموں میں تصادم 6 زخمی ہوگئے شعبہ ماس کام کے شیشے ٹوٹ گئے۔

 انتظامیہ کا مدعی بننے سے انکار پولیس نے گرفتارطلبا چھوڑ دئے ، تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی گزشتہ روز بھی لڑائی جھگڑوں کی لپیٹ میں رہی پہلا جھگڑا ایک کینٹین پر ہوا جہاں پی ایس ایف کے امجد جٹ نے اپنے چار ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایم ایس ایف کے محمد کامران اور ملک ریاست کو تشدد کانشانہ بنایااور ان کو مکوں اور سوٹوں کی مدد سے مارمار کرزخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔

جس کی اطلاع ایم ایس ایف کے دیگر افراد کو ملی تو انہوں نے اکھٹے ہوکر ماس کام میں پڑھنے و الے پی ایس ایف کے ناصر بڈانی اور ارسلان جٹ،مہر قاسم اور محمد فیصل پرحملہ کردیا اس لڑائی میں شعبے کے دروازوں کے شیشے ٹوٹ گئے او ر تشدد سے ارسلان اور ناصر شدید قاسم اور فیصل شدید زخمی ہوگئے اس واقعہ کے بعد بھی سکیورٹی منہ دیکھتی رہے اور حملہ آور فرار ہوگئے تاہم بعد میں پولیس کوبلالیاگیا جو دونوں تنظیموں کے کامران ،ملک ریاست ، مہرقاسم، محمدفیصل کو چوکی پر لے گئی رات گئے تک دونوں تنظیموں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جاسکی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں