ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں:عامر نیازی

  ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں:عامر نیازی

ملتان(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز ملتان کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی نے ڈولفن فورس کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ضروری ہدایات دیں۔

انہوں نے کہا کہ موثر پلاننگ کے تحت پٹرولنگ کریں اور اہم مقامات کی ناکہ بندی کریں اور جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کریں۔انہوں نے ہدایت دی کہ مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور ایس او پی کے مطابق سنیپ چیکنگ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں