ڈاکو اور چور شہریوں سے نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر رفوچکر

 ڈاکو اور چور شہریوں سے  نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر رفوچکر

بورے والا ( نمائندہ دنیا)مختلف واقعات میں ڈاکو اور چور نقدی، قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

تفصیل کے مطابق 451ای بی کی رہائشی محنت کش خا تون اپنی سبزی کی دوکان پر موجود تھی کہ نوسر باز اسے چکمہ دے کر 5ہزار روپے کا جعلی نوٹ تھما کر فرارہو گیا ، مجیداں بی بی ملتان روڈ پر واقع نجی بینک سے رقم نکلوا کر باہر ا ٓئی تو دو ڈاکوؤں نے اس سے 10ہزار روپے نقدی اور پرس چھین لیا ، اکرام اپنی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی کر کے اندر چلا گیاتو نامعلوم چور موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ، نواحی گاؤں 435ای بی میں واقع سرکاری سکول میں چوروں نے 17لاکھ روپے مالیت کا سولر سسٹم اور بیٹریاں چوری کر لیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں