مخدوم رشید:منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ،پولیس کا کارروائی سے گریز

  مخدوم رشید:منشیات فروشی کا دھندہ  عروج پر ،پولیس کا کارروائی سے گریز

مخدوم رشید(نامہ نگار)شہر و گردونواح میں منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔

ذرائع کے مطابق بلال عرف بِلا نامی شخص نے منشیات فروشی اور گلی محلے میں بیٹھ کر نشئیوں کے ساتھ نشہ کرنا معمول بنا رکھا ہے ، اہالیان علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش کا بھائی پولیس ملازم ہے ، اسی وجہ سے تھانہ مخدوم رشید پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں