نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیح:شہزاد منیر

نکاسی آب کی شکایات کا فوری ازالہ ترجیح:شہزاد منیر

ملتان( وقائع نگار خصوصی )منیجنگ ڈائریکٹر واسا شہزاد منیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی بنیادی سہولیات میں بہتری لانا اور ان کی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے۔

واسا کے زیر انتظام سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے سست روی کا شکار منصوبوں کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ سیوریج افسران کو پراگریس بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں