حکمران کشمیر کے معاملہ پر ٹوئٹس، تقاریر تک محدود :حسان اخوانی
ملتان(خبرنگارخصوصی)مرکزی ڈپٹی میڈیا کوآرڈینیٹر جماعت اسلامی پاکستان حسان اخوانی نے کہا ہے کہ پورے ملک کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔
عرصہ سے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے بھارت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے ہوئے ہیں ،پاکستان کے حکمران محض ٹوئٹس اور تقاریر تک رہے ،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی جلد کامیاب ہوگی۔حسان اخوانی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جماعت اسلامی پورے جنوبی پنجاب میں بھرپور انداز میں یوم یکجہتی کشمیر منائے گی۔