بی زیڈیو اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان میں الیکشن کمیشن کے سیشن

 بی زیڈیو اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان میں الیکشن کمیشن کے سیشن

ملتان( نیوز رپورٹر)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (ون)محمد سلیم اختر خان ملتان کی جانب سے بی زیڈ یو اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن ملتان میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت پر 2 سیشن منعقد کرائے گئے ۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر(ٹو) جاوید اقبال اور الیکشن آفیسر،محمد توقیر اختر بھی انکے ہمراہ تھے ۔

بی زیڈ یو کے اندر گیلانی لاکالج میں دوپہر 12بجے جبکہ دوپہر 2بجے یونیورسٹی آف ایجوکیشن میں تقریب منعقد ہوئی بی زیڈ یو کی جانب سے ڈاکٹر محمد بلال کو فوکل پرسن بنایا گیا تھا، محمد سلیم اختر خان نے شرکا کو ووٹرز کی اہمیت بارے آگاہی دی اور آنے والے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کو کہاگیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں