بارہ میل:سوئی گیس کی لوڈٖشیڈنگ جاری ،شہری پریشان

 بارہ میل:سوئی گیس کی لوڈٖشیڈنگ جاری ،شہری پریشان

بارہ میل(نامہ نگار)شہر و گردونواح میں سوئی گیس کی مسلسل لوڈٖشیڈنگ جاری ہے۔

جس کی وجہ سے شہری پریشان ہو گئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی روز سے کبیروالا اور ملحقہ علاقوں بارہ میل،جودھ پور،موہری پور میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ٹال مافیا نے بھی لکڑی کے مرضی کے ریٹ مقرر کر لئے ،شہریوں نے لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی کامطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں