کھاد کی عدم دستیابی، گندم کی پیدا وار متاثر ہونے کا خدشہ

 کھاد کی عدم دستیابی، گندم کی پیدا وار متاثر ہونے کا خدشہ

ماچھیوال(نامہ نگار )ماچھیوال و گرد و نواح میں مقررہ ریٹس پر کاشتکاروں کو کھاد کی دستیابی کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

محکمہ زراعت کے افسران کی ملی بھگت سے بلیک میں کھاد کی فروخت خفیہ طریقہ سے جاری ہے ۔ مقامی کاشتکاروں فاروق، محمد آصف، لیاقت علی، ملک اختر، اکرم بھٹی و دیگر نے کہاکہ اس وقت گندم کی فصل کو کھاد کی اشد ضرورت ہے مگر کھاد نہ ملنے سے پیدا وار متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔

انتظامیہ اور زراعت کے افسران نے کھادکی دکانوں پر مقررہ ریٹس پر کھادکی دستیابی کے پینا فلیکس لگوا د ئیے ہیں مگر کھاد نہیں مل رہی ہے ،نمائشی دوروں اور فوٹوسیشن کے ذریعے سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔ کھاد ڈیلر اور زراعت افسران خفیہ طور پر اپنے من پسند اور با اعتماد لوگوں کو کھاد دے رہے ہیں۔ کاشتکاروں نے اعلیٰ افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں