مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، انگلیاں توڑ دیں

 مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد، انگلیاں توڑ دیں

سکندرآباد(نامہ نگار)موضع شاہ پورا بھا میں مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کی خاتون پر تشدد کرکے ہاتھ کی انگلیاں توڑ دیں۔

برہنہ حالت میں صحن میں گھسٹتے رہے ۔تفصیل کے مطابق موضع شاہ پورا بھا نزد ٹی بوسٹر کی رہائشی خاتون بخش الٰہی گھر پر اکیلی تھی کہ مسلح ملزمان ساجد،سکندرنے گھر کی چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے بخش الٰہی پر تشدد کرنا شروع کردیا۔

جس سے اس کی ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں ،ملزمان خاتون کو صحن میں گھسیٹتے رہے جس سے اس کے کپڑے پھٹ گئے ۔خاتون کی چیخ وپکار پر اہل علاقہ جمع ہوگئے ۔جس پر ملزمان گھرسے ہزاروں روپے نقدی اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے ۔ تھانہ راجہ رام پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں