مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت اقدام کررہی :مسعود مجید

 مہنگائی پر قابو پانے کیلئے حکومت اقدام کررہی :مسعود مجید

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )سابق چیئرمین بلدیہ مسعود مجید خان ڈاہا نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کا اجرا اانقلابی قدم ہے۔

ساڑھے چار ارب روپے ہیلتھ کارڈ پر لگا کر حکومت نے عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولت کی فراہمی کویقینی بنایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معززین علاقہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے حکومت بھرپور اقدام کررہی ہے ،مشکل فیصلو ں کے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ بلدیاتی نظام ہی واحد نظام ہے جس کے تحت عوامی مسائل کومقامی سطح پر حل کیاجاسکتا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں