ضلع خانیوال کو ملکر امن کا گہوارہ بنائیں گے :ڈپٹی کمشنر

ضلع خانیوال کو ملکر امن کا گہوارہ بنائیں گے :ڈپٹی کمشنر

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نامہ نگار) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی زیر صدارت اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جس میں ڈی پی او سید ندیم عباس،اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع خانیوال کو ملکر امن کا گہوارہ بنائیں گے ،علماء کرام مساجد سے بھائی چارے کو پروان چڑھانے کا درس دیں، جمعہ کے خطبات میں صفائی کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا جائے ۔

ڈی پی او سید ندیم عباس نے کہا کہ امن کے مشترکہ کاز کے حصول کے مطابق تمام سٹیک ہولڈرز کا کردار قابل ستائش ہے ،علماء لوگوں کو بھائی چارے اور ایک دوسرے کے مذہبی عقائد کے احترام کا درس دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لئے اپنا کام کررہی ہے ،علماء معاشرتی برائیوں کے قلع قمع کے لئے بھی پولیس کے دست وبازو بنیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں