وہاڑی:اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس ،درخواستوں پر عملدرآمد کا جائزہ

وہاڑی:اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا  اجلاس ،درخواستوں پر عملدرآمد کا جائزہ

وہاڑی (نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی اور سیکرٹری ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی سید وسیم حسن کی زیر صدارت اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے شکایات کے ازالہ کیلئے دی گئی درخواستوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں 34درخواستیں زیر بحث لائی گئیں اور بروقت ازالہ کیلئے ہدایات جاری کی گئیں، سید وسیم حسن نے اس موقع پر کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں