ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

وہاڑی (نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر وہاڑی صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2022-23 کے تحت 17 ار ب 56 کروڑ80لاکھ روپے مالیت کی 122جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کا جائزہ لیا گیا،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع وہاڑی میں ترقیاتی کام بھر پور انداز سے جاری ہیں ،اجلاس میں پنجاب سٹیز پروگرام وہاڑی اور بوریوالا کی جاری ترقیاتی سکیموں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ، آفیسرز ترقیاتی کاموں کی رفتار کو تیز کریں، ترقیاتی کاموں میں معیار اور شفافیت پر خصوصی توجہ دی جائے ، ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا مقصد عوام کو ان کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید کرنا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں