آٹے کی بروقت فراہمی کیلئے پوائنٹس پر عملہ سے رپورٹ طلب

آٹے کی بروقت فراہمی کیلئے پوائنٹس پر عملہ سے رپورٹ طلب

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو محمد حسین رانا آٹا بحران کنٹرول کرنے ،ترسیل اور شفافیت یقینی بنانے کیلئے سیل پوائنٹس پر پہنچ گئے ،آٹے کی بروقت فراہمی پرتعینات عملے سے رپورٹ طلب کرلی ۔

نورشاہ چوک سٹالز پر اچانک چھاپہ ما ر کرعوام سے ریٹ اور گاہگوں کا ریکارڈ چیک کیا،آٹے کی ڈیمانڈ اور سپلائی پوزیشن پرفلورملز مالکان کوپروڈکشن بڑھانے کی بھی ہدایت دی۔ڈپٹی کمشنرکا کہنا تھا کہ سپورٹس سٹیڈیم میں بھی فلورملزکنٹینر پوائنٹ بنادیاہے ،آٹے کاوافر سٹاک موجود ہے ، ضلع بھر میں روزانہ 6ہزارسے زائد تھیلے فراہم کیے جارہے ہیں ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں