جعلی کھاد فیکٹری پکڑی گئی 5افراد کیخلاف مقدمہ
ملتان(کرائم رپورٹر)جعلی کھاد فیکٹری پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی کھاد برآمد کر کے پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔
زراعت آفیسر نے پولیس تھانہ بستی ملوک کو درخواست دی کہ مخبر کی اطلاع پر گردیزی موڑ پرجعلی کھاد فیکٹری پرچھاپہ مار اگیا تو راؤ الماس ، اسد اور تین نامعلوم ملزم جعلی کھاد تیار کر کے مختلف کمپنیوں کے لیبل لگا رہے تھے ،ملزم موقع سے فرار ہوگئے ، جعلی کھاد قبضے میں لے لی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے ۔