ڈاکے ،چوریاں ،کسی کے پیسے گئے ،کسی کا قیمتی سامان
ملتان(کرائم رپورٹر) چوری و ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے اورقیمتی سامان سے محروم ہو گئے ۔
پولیس تھانہ صدر ملتان کے علاقے میں اقراء بھٹی کے سکول سے نامعلوم ملزموں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ پولیس تھانہ صدر جلالپور کے علاقے میں نامعلوم ملزموں نے مشرف کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا ۔پولیس تھانہ گلگشت کے علاقے سے دو نامعلوم ملزموں نے امیر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں تین نامعلوم ملزموں نے عبدالسمیع سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے سے منیر احمد اور پولیس تھانہ الپہ کے علاقے سے جاوید کا نامعلوم ملزموں نے موٹر سائیکلیں چوری کر لی۔