رکشہ ڈرائیورزکا’’کشادہ روڈبناؤ‘‘آگاہی مہم چلانے کا اعلان

رکشہ ڈرائیورزکا’’کشادہ روڈبناؤ‘‘آگاہی مہم چلانے کا اعلان

ملتان( نیوز رپورٹر)امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین نے تجاوزات مکاؤ مہم ’’کشادہ روڈ بناؤ ‘‘آ گاہی مہم چلانے کا اعلان کر تے ہوئے ٹریفک نظام کی بحالی میں رکاوٹ کی وجہ تجاوزات مافیا قرار دیا ہے ۔

امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر محمد سعید نے سمیجہ آباد دفتر میں رکشہ ڈرائیورز یونین کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان شہر کی چھوٹی بڑی شاہراہوں سمیت مارکیٹس اور بازاروں میں تجاوزات مافیا کی وجہ سے ٹریفک نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے ،جگہ جگہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ ادارے بھی روزانہ کی بنیاد پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تاکہ شہریوں کو آ مدورفت میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ٹریفک انتظامیہ ،میونسپل کارپوریشن افسروں ،سول سوسائٹی کو بھی آ گاہی مہم میں دعوت دی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں