وارداتیں،شہری دوموٹرسائیکلوں ،مال مویشی سے محروم

وارداتیں،شہری دوموٹرسائیکلوں ،مال مویشی سے محروم

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)کوٹ ادو اور گردو نواح میں لاکھوں کی وارداتیں، شہری دو موٹرسائیکلوں اور مال مویشی سے محروم ہوگئے ۔

چوک سرور شہید کے چک532 ٹی ڈی اے میں ظفر اقبال کلاچی کے بھانہ سے 4لاکھ،80ہزار کے 7بکرے ، سناواں کے علاقہ پتی غلام علی میں پولیس ملازم محمد اقبال کے بھانہ سے ڈیڑھ لاکھ کے 2بکرے ،دائرہ دین پناہ وارڈ نمبر3 محلہ جعفریہ میں شعیب حسن ہانس کی حویلی ، سنانواں کے محلہ سادات میں سبط الحسن رضوی کے گھر سے موٹرسائیکلیں، دائرہ دین پناہ کے علاقہ غیر مستقل میں گرلز پرائمری سکول کے گیٹ کے تالے توڑ کرسولر بیٹری چوری کرلی گئی۔موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے وارڈ نمبر 8 کے رہائشی سٹورمالک وقار سعیدسے 40ہزار کا موبائل فون چھین لیا۔ شہریوں سمیت تاجر برادری نے آر پی او اور ڈی پی او تنویر احمد ملک سے ملزموں کی گرفتار ی اور سامان برآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں