چار مسلح افراد نے محنت کش کی بیوی کو اغوا کرلیا

چار مسلح افراد نے  محنت کش کی بیوی کو اغوا کرلیا

گگو منڈی(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)راولپنڈی کے رہائشی چار مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر نواحی گاؤں173ای بی کے محنت کش کی بیوی کو اغواکرلیا۔

 امجد جاوید نے الزام لگایا ہے کہ وہ کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گیا ہوا تھا کہ دوپہر دو بجے کے قریب ملزم سہیل اختر سکنہ چکری اڈاضلع راوالپنڈی اور تین نا معلوم اس کی بیوی (ا ) کو اسلحہ کے زور پر اٹھا کر کار میں ڈال کر فرار ہو گئے ، اغوا کاروں نے حرام کاری کے لیے اغوا کیا ہے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں