تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی انسولین سمیت کئی ادویات ختم

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی انسولین سمیت کئی ادویات ختم

میلسی (نامہ نگار )تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی میں عرصہ دراز سے انسولین،دل کے امراض کی ادویات سمیت دیگر ادویات ختم ہیں ،سینکڑوں شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا مریض مشکلات کا شکار ہوگئے اورمہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ہیں ۔

شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا سینکڑوں مریض روزانہ ادویات کے حصول کے لئے دور دراز سے کرایہ خرچ کر کے آتے ہیں اور ادویات نہ ہونے کی وجہ سے خالی ہاتھ لوٹ جاتے ہیں۔80 فیصد مریض انتہائی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں اور مہنگے داموں انسولین اور دیگر ادویات کی قوت خرید نہ رکھتے ہیں۔ادویات نہ ملنے کی وجہ سے بیماریوں میں اضافہ،بیماریوں میں مبتلا مریض زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہیں۔مریضوں اور لواحقین نے ارباب اختیار سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں