ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر شہری  کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

بورے والا ( نمائندہ دنیا)تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود ملتان روڈ پر ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر راشد علی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا،ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی راشد سرکاری ٹی وی کے نمائندے آصف علی کے بھائی ہیں۔

میڈیا نمائندگان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے واقعہ مذمت کر تے ہوئے ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں