ڈاکوگنے کے بروکر سے 60لاکھ نقدی لوٹ کر فرار
خان گڑھ(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان روڈ پر 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ترکی ہسپتال بائی پاس پر اسلحے کے زور پر گنے کے بروکر سے 60 لاکھ روپے لوٹ لیے اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔
متاثرہ شخص بینک سے رقم نکلواکر گھر جارہا تھا ملزموں نے روک لیا۔اطلاع ملنے پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئیں، مزید کارروائی جاری ہے ۔